میانوالی ‘منشیات کے بین الصوبائی سمگلروں اور عوام دشمن عناصر کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی

جمعرات 4 اگست 2022 12:05

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2022ء) ایس ایچ او عیسی خیل سب انسپکٹر فیض حمید خان اوراٴْنکی ٹیم کی منشیات کے بین الصوبائی سمگلروں اور عوام دشمن عناصر کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی۔سوداگری وانڈھا تھل ڈی سی روڈ کے راستے عیسی خیل اور پنجاب میں 38کلو اور500 گرام چرس سمگل کرنے والے منشیات سمگلر کوگرفتار کر کے بھاری مقدارکی منشیات برآمد کر لی ملزم کے خلاف 9.C منشیات کنٹرول ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا۔

چیرمین انجمن تحفظ حقوق شہریان عیسی خیل قاضی وجیہ اللہ ھاشمی اورعیسی خیل کے عوامی سماجی حلقوں کاایس ایچ او تھانہ عیسی خیل فیض حمیدخان اور اٴْنکی ٹیم کو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث سماج دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی پر زبردست خراج تحسین ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او عیسی خیل فیض حمیدخان کی ٹیم اپنے علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جانچ پڑتال پر موجود تھی کہ انہیں مخبر کے زریعے اطلاع ملی کہ ایک کار قبول خیل روڈ کے راستے سوداگری وانڈھا سے عیسی خیل کی طرف آ رہی ہے جسے پولیس کی ٹیم نے چیکنگ کی خاطر روک لیا سلور کلر کی کرولا جی ایل آ?ی کاررجسٹریشن نمبر LRG.143 کے ڈرا?یور نے پولیس کودیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے قابو کر لیا جس نے دریافت پر اپنا نام لعل حبیب ولد پیاد گل قوم فیروز خیل ساکن قیمت خیل تحصیل لو?ر ضلع اورکز?ی ایجنسی کے پی کے بتایا کارچیک کرنے پر کار سے نیلے رنگ کے پلاسٹک کے گٹو میں چھپا? گ?ے مختلف پیکٹوں میں پیک شدہ چرس کی بھاری مقدار برآمد ہو?ی جس کا وزن کیا گیا تو 38کلو500 گرام نکلا۔

عیسی خیل پولیس نے منشیات کے سمگلرکے خلاف منشیات کنٹرول آرڈینینس کی دفعہ9.C کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔انجمن تحفظ حقوق شہریاں عیسی خیل قاضی وجیہ الل? ہاشمی نے ڈی پی او میانوالی اوراعلی حکام سے اپیل کہ سوداگری وانڈھا تھل میں پولیس چوکی قائم کی جائیکیونکہ یہ واحد راستہ ھیجہاں سے سمگلر پنجاب سے کے پی کے اورکے پی کے سے پنجاب آسانی سے سمگلنگ کرتے ھیں اگر یہاں ایک چوکی قائم کردی جائے توجرائم کی روک تھام میں مزید کمی آسکتی ہے اوراس راستے سے سمگلنگ ختم ھوسکتی ھے چیر مین انجمن تحفظ حقوق شہریان قاضی وجیہ الل? ہاشمی نے فیض حمیدخان ایس ایچ او عیسی خیل اور اٴْنکی ٹیم کو اس بڑی کاروائی پرمبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا اورامید ظاہرکی کہ وہ اسی طرح اپنی مدبرانہ صلاحیت بروکارلاتے ھوئے جرائم کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے یادرہے ایس ایچ او فیض حمید خان اس قبل بھی تھانہ عیسی خیل میں ک?ی بارتعینات رہ چکے ھیں اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا لوہا منواچکے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں