ضلع میں امن و امان کاقیام موجودہ اورآئندہ نسلوں کی بقا کا ضامن ہے‘ڈپٹی کمشنر میانوالی

ضلع میانوالی میں محرم الحرام کے پرامن انعقادکیلئے پبلک سیفٹی وسیکورٹی، میونسپل سروسزاوردیگرانتظامات کے علاوہ ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایاجا ئیگا

جمعہ 5 اگست 2022 15:27

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنرمحمدعمیر کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی میانوالی کااجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈی پی اومحمد نوید، اے ڈی سی آرسید نذارت علی شاہ،اے ڈی سی جی رائے ذوالفقار علی،اسسٹنٹ کمشنرزعزیرعلیخان، ساجد منیرکلیار،متعلقہ محکموں کیافسران،تمام مکا تب فکر کے علماء کرام اورممبران امن کمیٹی نے بھرپورشرکت کی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمدعمیرنے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ضلع میانوالی میں محرم الحرام کے پرامن انعقادکیلئے پبلک سیفٹی وسیکورٹی، میونسپل سروسزاوردیگرانتظامات کے علاوہ ضابطہ اخلاق کو یقینی بنایاجا ئیگا۔انہوں نے کہاکہ ضلع میانوالی میں ضلعی امن کمیٹی کی کاوشوں سے عرصہ دراز سے امن وامان کی مثالی فضاء قائم ہے اوریہ فضاء اسی صورت برقراراورقائم رہے گی جب علماء کرام اور ممبرامن کمیٹی اپنے اپنے مسلک کے لوگوں پراثر اور کنٹرول قائم رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کاقیام موجودہ اورآئندہ نسلوں کی بقا کی ضامن ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ صبر و تحمل بردباری،رواداری اور بھائی چارے کیاصولوں پر عمل کریں منبرومحراب سے کسی مسلک کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اورجلوسوں میں شرکت کرنیوالوں پر خصوصی توجہ رکھیں اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام پر مجالس اورجلوس روٹس کی صفائی و لائٹنگ وغیر ہ کو متعلقہ میو نسپل کمیٹیز یقینی بنائیں۔اس موقع پر ڈی پی اورمحمد نوید نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ امن کمیٹی کا بنیادی مقصد دلوں کو جوڑنا ہے امن کمیٹی کے اراکین نے ضلع بھرمیں اتحاد و اتفاق کی جو درخشندہ روایات قائم کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں اورتوقع ہے کہ انہیں مستقبل قریب میں بھی برقراررکھا جا ئیگا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کا فرض ہے کہ اپنے اردگردکے ماحول پر خصوصی نظررکھیں اگر کہیں مشتبہ لوگ یا لاوارث سامان نظرآئے فوری اطلاع کریں انہوں نے کہا کہ جاری کردہ پلا ن کیمطابق مجا لس اورجلوس منعقد کئے جا ئیں اور وقت کی خصوصی طورپرپابندی کی جا ئے۔اس موقع پرممبران کمیٹی علامہ انتظار مہدی، مولانا منظور احمد سیالوی،مولا نا صاحبزادہ منصوراویسی، قاری محمد اشرف، سید شفیقزیدی،ملک عبیدللہ ایڈووکیٹ، رانا امجد صدر پر یس کلب، ضلعی صدر انجمن تاجران عطاء اللہ خان شہبازخیل، صدر ڈسٹرکٹ بارعبدالستارخان راشا ایڈووکیٹ، سید اٴْلفت حسین بخاری،امجدمارٹن اوردیگر علماء کرام نیاظہارخیا ل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اورکو مکمل تعاون کا یقین دلا یاسیکورٹی و انتظامی امورکے حوالہ سے کئی ایکبتجاویزپیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن کمیٹی کی تمام مثبت تجاویز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی جی کوہدایت کی کہ تحصیل لیو ل پر اسسٹنٹ کمشنر ز،ڈی ایس پی، ایس ڈی اوواپڈا اور سی او میو نسپل کمیٹی پر مشتمل کمیٹی دیں جو اپنے اپنے علاقہ میں محرم الحرام کے موقع پر جلو سوں کے روٹس کابا قاعدہ معائنہ کریں اور ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں