میانوالی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع کی کارروائی، غیر معیاری کھاد کے 300بیگ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ہفتہ 6 اگست 2022 16:51

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیرکی خصوصی ہدایات پر جعلی کھاد کی سپلائی کے مکروہ دھندہ میں ملوث مافیا کیخلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع میانوالی محمد طارق محمودخان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک جعلی وغیر معیاری کھاد کے 300بیگ جوشیخو پورہ سے واں بھچراں منتقل کرتے ہوئے پکڑلئے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع میانوالی محمدطارق محمود خان کوخفیہ ذراع سے اطلاع ملی کی ٹرک نمبر LEI-250میں جعلی کھاد شیخوپورہ سے میانوالی کی طرف آرہی ہے جس پرشادیہ سے ٹرک کاتعاقب کیا گیا اور کھادسے لوڈٹرک جب واں بھچراں ہرنولی روڈپررکا تو اس کی چیکنگ کے دوران عام سادہ بیگ میں پیک شدہ کھاد تھی۔

(جاری ہے)

جب ٹرک کی بلٹی چیک کی گئی توکھاد شیخوپورہ سے واں بھچراں اسدقیوم کے نام کی بلٹی کی گی تھی جس پرٹرک ڈرائیورمقصود،دکانداراسد قیوم واں بھچراں، کھاد بھیجنے والے بلال آف شیخوپورہ اورظفر نامی شخص جس نے فون پر خودکو بھکرکا رہاشی ظاہر کیا ان کے خلاف تھانہ واں بھچراں میں ایف آئی آر درج کروادی گئی جبکہ جعلی کھاد کے 300 بیگ بمع ٹرک کو بھی حوالہ پولیس کردیا گیاجس کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں