میانوالی ، سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق دو سگی بہنوں کے لواحقین کو 20 لا کھ مالی امداد ی چیک تقسیم

جمعہ 12 اگست 2022 22:53

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوجا نے والی دو سگی بہنوں کے لواحقین کو حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی20 لا کھ کی مالی امداد کے چیک ڈی سی آفس میں کمشنر سرگودہا ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر اور ایم پی اے عبدالرحمن المعروف ببلی خان کے بیٹے عبدالعظیم المعروف جمی خان کے ہمراہ متوفیہ بہنوں کے ورثائ میں دس دس لاکھ روپے کے حساب سے تقسیم کر دیئے چند روز قبل شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے پہاڑی برساتی نالوں میں آنیوالی طغیانی کے دوران تحصیل عیسی خیل کی رہائشی دو سگی بہنیں اسلام بی بی زوجہ غلام رسول سکنہ گلہ خیل کمرمشانی پکہ اور سندو بی بی زوجہ عمر جان سکنہ سلطان والا مکڑوال تحصیل عیسیٰ خیل ڈوب کرجا ں بحق ہوگئی تھیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ نیحکو مت پنجاب سے ان کیلئے مالی امداد کی درخواست بھجوائی تھی۔ضلع میانوالی میں شدید بارشوں سے آنے والی طغیانی میں مجموعی طور پرسات اموات ہوئی تھیں۔اس موقع پرکمشنر سرگودہا ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نیکہا کہ مزید امدادی رقم کے چیک بھی جلد حکو مت کی طرف سے موصول ہو رہے ہیں جو جلد ورثائ کے حوالے کردیئے جائیں گے۔کمشنر سرگودہا ڈویڑن ڈاکٹر ارشاد احمد نے دونوں سگی بہنوں کے ورثائ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ طغیانی میں جاں بحق ہونیوالے دیگر افراد کے ورثائ کو جلد مالی امداد کے چیک دیئے جا ئینگے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں