منچن آباد،یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی

جمعرات 5 فروری 2015 20:27

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری2015ء ) منچن آبادیوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر عمران ممتازخان سیال نے کی جبکہ ریلی میں ڈی ایس پی محمد نواز سیال،شیخ محمد عتیق نائب تحصیل دار،محمد اسلام پراچہ ہیڈماسٹر ہائی سکول سمیت اساتذہ ،صحافیوں ،سول سوسائٹی سے وابسطہ افراد اورسٹی پبلک سکول کے طلبہ نے شرکت کی ،ریلی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول منچن آبادسے شروع ہوکرٹی ایم اے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء نے کشمیر کی آزادی پر مبنی بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں