کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم اہم حیثیت رکھتی ہے‘ ڈاکٹر محمد جاوید مظفر چشتی،

ملکی خوشحالی کے لیے تعلیمی میدان میں ہمیں بہتری پیدا کرنی ہوگی‘ ای ڈی او ایجوکیشن کا تقریب سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 21:14

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد جاوید مظفر چشتی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم اہم حیثیت رکھتی ہے، ملکی خوشحالی کے لیے تعلیمی میدان میں ہمیں بہتری پیدا کرنی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول میں گریڈ 16میں نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کو تقسیم تعیناتی لیٹر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈایکٹر خالد حسین ،ڈی ای او سکینڈری چوہدری اقبال احمد،ڈی ای او ایلمنٹری (مردانہ )ظہور احمد چوہان ،ڈی ای او (زنانہ) ثمینہ یاسمین ،ڈپٹی ڈی ای او یاسمین اختر ،ڈی ایم او عابد کلہار اور دیگر آفسران موجود تھے ۔اس موقع پر ای ڈی او نے 99ٹیچرز کو تعیناتی لیٹر دیے اور نئے بھرتی ہونے والے ٹیچرز کو ان کی مرضی کے مطابق سکولز میں تعینات کیا گیا ۔

(جاری ہے)

نئے تعینات ہونے والے ٹیچرز نے ای ڈی او،اے ڈی سی جی خضرافضال چوہدری ،ڈی سی او بہاولنگر، تعلیم ،وزیر تعلیم رانا مشہود ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔جن کی کوششوں ،میرٹ کو یقینی بنانے اور احکامات اور درست پالیسی سے انہیں ان کا درست حق اور روز گار میسر ہوا ۔اس موقع پر آفسران نے کہا کہ آئندہ بھی میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں روز گار فراہم کرنے کی پالیسی کو برقرار رکھیں گئے۔ای ڈی او تعلیم نے بھرتی ہونے والے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیں تاکہ ہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کے لیے مفید شہری ثابت ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں