قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا ،علماء اپنی صفوں سے شرپسندوں کو نکال دیں  آر پی او بہاولپور

شر پسند اور بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی  میڈیا سے گفتگو

اتوار 1 فروری 2015 17:21

منچن آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) آر پی او بہاولپور احسان صادق نے کہاہے کہ قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکتا ،علماء اپنی صفوں سے شرپسندوں کو نکال دیں،شر پسند اور بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔حکومت کی طرف سے سیکورٹی کے لیے لاگو قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔جس میں ناجائز لاؤڈ اسپیکر کا استعمال،وال چاکنگ،ساؤنڈ سسٹم،پراپرٹی ڈیلر اور کرائے پر دینے والے افراد تین گھنٹے کے اندر کرایہ دار کی شناخت کرکے مقامی تھانے میں اندراج کروانے کے پابند ہیں۔

وہ پولیس لائن میں علماء،میڈیا،وکلاء اور انجمن تاجران کے نمائندگان سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر ڈی پی او منتظر مہدی بھی موجود تھے ۔آر پی او نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا معاشرے کی کان اور آنکھیں ہیں میڈیا کی رہنمائی سے مسائل کو بہتر طور پر حل کریں گے ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ضلع بہاولنگر شہر امن کے نام سے جانا جاتا ہے وکلاء اور پولیس میں احترام کا رشتہ ہے۔

یہاں پر انجمن تاجران کے لوگ بھی معاون ہیں۔امن کمیٹی کے ممبران نے ہمارے ساتھ ہر دور میں تعاون کیا ہے۔ریجنل پولیس آفیسر احسان صادق نے ڈی پی او منتظر مہدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او نے شہر بہاولنگر میں پولیس مورال کو بلند کیا ہے۔ڈی پی او منتظر مہدی نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں