صوبے کے تمام اضلاع میں صفائی، سالڈو یسٹ کے خاتمے کیلئے جامع پلان کا آغاز کردیا،9 سے 14 مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائیگا، سید حیدر اقبال

جمعرات 5 مارچ 2015 13:42

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )ڈی سی او بہاولنگرسید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے تمام اضلاع میں صفائی اور سالڈ ویسٹ کے خاتمہ کیلئے جامع پلان کا آغاز کیا ہے جس کے تحت نو مارچ سے چودہ مارچ تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا اور یونین کونسل سے تحصیل سطح تک شہروں ،قصبوں اور گلیوں محلوں میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی جس میں ٹی ایم اے اور دیگر محکموں کے اہلکار بھی شرکت کریں گے جبکہ ہفتہ صفائی کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی سید حیدر اقبال نے مزید کہا کہ شہری و دیہی علاقوں کی خالی اراضی پر گھاس اور پودے لگائے جائیں اور انہیں سرسبز و شاداب کیا جائے انہوں نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اوز کو ہدائت کی کہ وہ آوارہ کتوں کی تلفی کریں اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کرے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے جو فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب میں کہا کی صفائی نصف ایمان ہے اور ہمیں دین اسلام کے سنہری اصول کو نظرانداز کرنے کی بجائے مشعل راہ بنانا چاہیے اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور آلودہ ہونے سے بچائیں ۔

(جاری ہے)

ڈٰ سی او نے مزید کہا کہ ضلع کی پانچوں تحیصلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی ایم اوز صفائی کے معاملے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں اور حکومت پنجاب کی ہدائت کے مطابق ہفتہ صفائی کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے خلوص نیت سے فرائض کی انجام دہی عمل میں لائیں اس سے صرف ماحول ہی میں نفاست پیدا نہیں ہوگی بلکہ اہم مذہبی فریضہ کی ادائیکی ہوسکے گی ۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں