خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں ،ثناء حیدر

جمعرات 5 مارچ 2015 13:46

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء )بیگم ڈی سی او بہاول نگر ثناء حیدر نے کہا ہے کہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں اور موجودہ حکومت بھی خواتین کو صنفی امتیاز کے بغیر مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے دور رس نتائج کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ قانون ساز اداروں سمیت اعلیٰ سطح قومی ،سماجی اور معاشی اور عوامی فلاح ہ بہبود کی پالیسوں کی تشکیل سمیت فیصلہ سازی کے ہرمرحلے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت اختیار کررہا ہے یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال بہاول نگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مسز رانا عبدالرؤف ، ڈی او سوشل ویلفئیر رفعت انجم مختلف محکموں کی خواتین آفیسر ز ضلع بھرکے کالجز و سکولز کی خواتین اساتذہ اور ورکنگ وومنز نے شرکت کی بیگم ڈی سی او ثناء حیدر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خواتین بچوں کی تعلیم تربیت خاندان کی دیکھ بھال کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بھی مصروف عمل ہے اور قوموں کی ترقی کا راز ہی خواتین کی بلا امتیاز تمام شعبوں میں موثر شمولیت و کارکردگی پاکستانی خواتین کا سرمایہ افتخار ہے بیگم ڈی سی او نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذہب اسلام نے خواتین کو صحیح معنوں میں معاشرے کا ذمہ دار فرد بنانے کے لیے انہیں اعلی و ارفع مقام دیا تعلیمی شعبہ میں خواتین لڑکوں کی نسبت زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل بالخصوص خواتین کے ہاتھوں میں ہے ۔

(جاری ہے)

سیمنیار سے مسز رانا عبدالروف اور ڈی او سوشل ویلفئر نے بھی خطاب کیا سپشل ایجوکیشن کے طلباء و طالبات نے سیمینار میں ٹیبلو شو بھی پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں