ہماری ثقافت مختلف علاقائی رنگوں سے مزین ہے ‘عمران ممتاز خان

پیر 13 اپریل 2015 14:23

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13اپریل۔2015ء ) ہماری ثقافت مختلف علاقائی رنگوں سے مزین ہے اور یہ رنگ ہماری تہذیبی روایات اور تاریخ سمیت لوک ورثے کی بھی عکاسی کرتے ہیں اور ہمیں اپنی ثقافت اور پہچان پر فخر کرنا چاہیے اور علاقائی رنگوں کو فروغ دینے کے لیے میلے اور فیسٹیول کا انعقاد اسی لیے کیا جاتا ہے تاکہ ناصرف لوگوں کو بہترین تفریح ملے بلکہ ثقافتی پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہارعمران ممتازخان سیال اے سی منچن آبادنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں اور تفریحی مواقعوں کے لیے ایسے فیسٹیول تواتر سے منعقد ہونے چاہیں تاکہ ہماری لوک ثقافت کے رنگوں کو ہر سطح پر متعارف کرایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند تفریح سے گھٹن اور شدت پسندانہ رویوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور پسماندہ علاقوں میں ایسی تفریحی سہولتوں کا پہلے ہی فقدان ہوتا ہے لہذا یہ فیملی فیسٹیول تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہے اور اسکی بدولت خواتین اور بچے خوشیاں سمیٹیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ 13اپریل سے 15اپریل تک سٹی پارک منچن آبامیں میلہ جشن بہاراں منعقدہورہاہے یہ ایک فیملی فیسٹیول ہے ،پروگرام میں فیملز کو دعوت عام ہے اس میں رنگارنگ پروگرام اور اسٹالز بھی ہوں گے ۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں