منچن آباد،اوباش شخص کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام

اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 7 مئی 2015 21:23

منچن آباد،اوباش شخص کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء ) اوباش شخص کی 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئی آبادی کا رہائشی عبدالوحید کی 3 سالہ گونگی بچی معاویہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم امیر حمزہ اپنی ہوس کی آگ بھجانے کی خاطر بچی کو قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے خود کو اور معصوم بچی کوبرہنا کر دیا۔ بچی کے زارو قطار رونے پر اہل محلہ وہاں اکھٹے ہو گئے اور انہوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔منچن آباد پولیس نے زیر دفعہ 376/511 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں