سی پی ڈی آئی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولنگر کی ویب سائیٹ کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 14 مئی 2015 19:38

منچن آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) سی پی ڈی آئی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولنگر کی ویب سائیٹ (www.bahawalnagar.gop.pk) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات ڈی سی او سید حیدر اقبال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں مختلف محکموں کے ای ڈی اوز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی پی ڈی آئی کے پروگرام منیجر سید کوثر عباس نے اجلاس کو بتایا کہ سی پی ڈی آئی گذشتہ ایک برس میں 10 ضلعی حکومتوں کی ویب سائٹس کو لانچ کر چکی ہے اور اس کا مقصد ہر شہری کو معلومات تک رسائی دینا ہے جو کہ ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے تاکہ ویب سائٹ کے ذریعے معلومات تک رسائی کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتوں میں عوامی مشاورت اور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

ڈی سی او سید حیدر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر سطح پر شفافیت کو یقینی بنارہی ہے اور ٹرانسپیرنسی اور میرٹ حکومت کا طرہ امتیازہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے رائٹ ٹو انفارمیشن پر قانون سازی بھی کی ہے اور اس کو ادارہ جاتی سطح پر مستحکم بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ گڈگورننس کے لیے ضروری ہے کہ عوام کا فیڈ بیک ملتا رہے اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ اجلاس کو سی پی ڈی آئی نے مختلف سرکاری امور اور مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اینڈراؤڈاپلی کیشنز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

منچن آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں