پی ٹی آئی اے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا

پیر 17 ستمبر 2018 13:36

پی ٹی آئی اے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا
مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران کادوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر چالان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے عزیز اللہ گران سوات کے شہر مینگورہ میں کار چلاتے ہوئے موبائل پر بات کر رہے تھے۔اس دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے پر 500 روپے کا چالان کردیا ، جو انہوں نے موقع پر ہی ادا کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی عزیز اللہ گران کا خیبر پختونخوا پولیس نے دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر چالان کیا تھا

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں