مینگورہ میں 6 سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھ گئی، جرگے کے 12 افراد گرفتار

ہفتہ 30 جنوری 2021 12:17

مینگورہ میں 6 سالہ بچی سورہ کی بھینٹ چڑھ گئی، جرگے کے 12 افراد گرفتار
مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2021ء) خوازہ خیلہ کے علاقہ لاخار میں چھ سالہ بچی کو سورہ کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی ستوریہ کو پرانی عداوت ختم کرنے کیلئے سورہ کی بھینٹ چڑھا یا جارہا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جرگہ کے 12 افراد کوحراست میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام اللہ نامی شخص نے مسما? فرحت سے پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد دونوں خاندان میں تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں