مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.0 ریکارڈ

شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 30 جنوری 2022 19:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2022ء) مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت 4.0ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے دور ان شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان تھا۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں