مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ، دو زخمی

جمعہ 17 جنوری 2020 16:06

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔سوات کے علاقے مینگورہ کے محلہ خونہ گل میں مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کا بیٹا شامل ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، ایک زخمی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں