مینگورہ ،پولیس کاون وہیلنگ ،اوورسپیڈینگ کرنیوالے نوجوانوں کیخلاف کریک ڈائون ،سینکڑوں موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) مینگورہ میں پولیس نے بائی پاس روڈ سمیت دیگر شاہرائوں پرموٹرسائیکلوں پر ون وہیلنگ کرنے اور اوورسپیڈینگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے سینکڑوں موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کے سربراہ شکیل احمد کی سربراہی میں پولیس نے مینگورہ بائی پاس ،فضاگٹ بائی پاس ،سیدوشریف ،مرغزار روڈ اورشہر کی اندروانی شاہراہوں پر کریک ڈائون کرتے ہوئے منچلے اور کم سن نوجوانوں کی موٹرسائیکلوں پر ون وہیلنگ اوورسپیڈنگ کرنے پر کارروائی کی ۔

شکیل احمد کے مطابق اس دوران ڈہائی سو زائد موٹرسائیکلیں بند کردی گئیں اور اب ان گاڑیوں کو نوجوانوں کے والدین کو طلب کرکے ان سے تحریری ضمانت نامے لیکر موٹرسائیکلیں حوالے کردی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں