سوات،ریسٹورنٹ کے کھانے میں کاکروچ نکل آیا ، شکایت پر ریسٹورنٹ کے مالک اور نوکروں نے گاہک پرحملہ کردیا

جمعرات 28 جون 2018 22:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء)مینگورہ نشاط چوک میں کشمیربیکری کے ریسٹورنٹ کے کھانے میں کاکروچ نکل آیا گاہک کے شکایت پر ریسٹورنٹ کے مالک اور نوکروں نے گاہک پرحملہ کردیا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے مشہور نشاط چوک میں واقع کشمیر ریسٹورنٹ کے کھانے میں کارکروچ نکل آیا گاہگ نے مالک کو شکایت کی جس پر الٹامالک نے گاہک پرا الزام لگایاکہ سالن میں تم نے خود کاکروچ ڈال دیاہے جس پر تو تومیں میں ہوئی بعد میں ریسٹورنٹ کے مالک اور دیگر عملے نے گاہک پر تشدد کیا جس نے مینگورہ تھانے اطلاع دی جس میں ڈی ایس پی حبیب اللہ نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ کے چھ افراد کو گرفتارکرکے تھانے میں بند کردیابعدمیں بازار کے مشران نے دنوں فریقوں میں راضی نامہ کرکے معاملہ رفع دفع کردیا ، اس موقع پر موجود کئی افراد نے میڈیا کو بتایاکہ مزکورہ ریسٹونٹ میں عرصہ دراز سے غیر معیاری اور باسی کھانا فروخت کیاجاتاہے جس پر فوڈ اتھارٹی خاموش ہے عوام نے مطالبہ کیاہے کہ نشاط چوک میں موجود تمام ریسٹورنٹوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ناقص کھانابنانے والے تمام ریسٹورنٹوں کو فوری طورپر بند کیاجائے۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں