سوات، زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کرنے والا جواںسالہ محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 29 اگست 2018 21:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2018ء) مینگورہ میں زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کرنے والا جواںسالہ محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ نواحی علاقے نویکلے میں پیش آیا جہاں پر اٹھارہ سالہ محنت کش عثمان ولد احمد زیب سکنہ بنجوٹ زیر تعمیر عمارت کی چھت پر کام کے دوران سریا بچھانے کے دوران بجلی کی 11000لائن سے ٹکرانے سے زود دارجھٹکالگنے سے جاں بحق ہوگیا جسے اسپتال منتقل کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں