طلبہ کا ڈیم بنائوملک بچائوکے حوالے سے واک کااہتمام

جمعہ 7 ستمبر 2018 13:30

مینگورہ۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) سوات برن ہال سکول اینڈ کالج کے طلبہ نے ڈیم بنائوملک بچائوکے حوالے سے ایک واک کااہتمام کیاگیا،جس میں سینکڑوں طلبہ اوراساتذہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرڈیم بنائوملک بچائوکے نعرے درج تھے۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیف اللہ خان نے کہاکہ کسی بھی ملک میں بجلی کی پیدواربڑھانے اورعوام کوان کی ضرورت کے مطابق بجلی اورپانی فراہم کرنے میں ڈیموں کااہم کردارہوتاہے۔انہوںنے کہاکہ ڈیموں کی تعمیرکیلئے حکومت سے ہرممکن تعاون کرنے کوتیارہیں۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں