منظم ٹریفک سے مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے،سیداشفاق انور

جمعہ 7 ستمبر 2018 13:30

مینگورہ۔07 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2018ء) ضلعی پولیس آفیسرسوات سیداشفاق انورنے ٹریفک نظام کورواں دواں رکھنے کے حوالے سے سوات کے رکشہ یونین کے صدرجہانزیب ،گل رحمن ،سوات ٹریڈفیڈریشن کے صدرعبدالرحیم ،چیئرمین سوات پریس کلب شہزادعالم اورایڈیشنل اسی پی خان خیل کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈی پی اونے سوات میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل پرقابوپانے کیلئے شرکاء کی تجاویزسنیں۔اس موقع پرسیداشفاق انورنے کہاکہ غلط پارکنگ اورغیرقانونی رکشہ اڈے برداشت نہیں کئے جائیں گے،منظم ٹریفک سے مہذب معاشرے کی پہچان ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی اوروقارکی خاطرہم سب مل کرٹریفک کے نظام کی بہتری میں اپناکرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں