سوات کے ننھے قاری نے مدینہ منورہ میں حسن قرات میں سب کے دل جیت لئے ،ْ امام کعبہ نے محمد حسن کا ماتھا چوما اور شاباش دی

اتوار 28 اکتوبر 2018 15:00

مینگورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) سوات کے شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ننھے قاری نے مدینہ منورہ میں حسن قرات میں سب کے دل جیت لئے،امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے محمد حسن کا ماتھا چوما اور شاباش دی۔

(جاری ہے)

مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد حسن نے پاکستان بھر میں حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تو حکومت نے عالمی حسن قرات کے مقابلے کیلئے سعودی عرب کے شہر مدینہ بھیجا، جہاں 85 ملکوں کے ماہر قراء موجود تھے۔

اس موقع پر محمد حسن نے حسن قرات سے سب کو حیران کردیاجبکہ امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے محمد حسن کا ماتھا چوما اور شاباش دی،محمد حسن نے مسابقت میں شرکت کرکے اعلیٰ پوزیشن حاصل کی۔محمد حسن نے کہا کہ آئندہ بھی محنت کرونگا، دین اور پاکستان کا نام روشن کرونگا،دوسری جانب حسن کے والد اور دادا کو بھی اس کی کارکردگی پر فخر ہے۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں