سوات،روم میں آگ بھڑک اُٹھی ، ایک شخص جھلس کر زخمی

ہفتہ 20 مارچ 2021 23:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2021ء) مینگورہ فضاگھٹ بائی پاس پر ہوٹل اور گل آباد بریکوٹ میںگاڑیوں کے شوروم میں آگ بھڑک اُٹھی جس کی وجہ سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ،ڈبل ون ڈبل ٹو کے اہلکار فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور آگ کو بجھاکر مزید نقصان سے بچالیا گیا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ترجمان کے مطابو مینگورہ فضاء گھٹ بائی پاس پر ریور سائٹ ہوٹل سوات کے تیسرے منزل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جسکی اطلاع ڈبل ون ڈبل ٹو کو ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار مذکورہ جگہ پہنچ گئے ریسکیو اہلکاروں بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو بجچادیا اور ہوٹل کو مزید نقصان سے بچالیا دوسرے واقعہ میں بریکوٹ گل آباد کے مقام پر واقع گاڑیوںکے شوروم میںآگ بھڑک اُٹھی جس کے زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے غرض سے سیدوشریف ٹیچنگ ہپسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں