مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلہ، عوام خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 1 اگست 2021 16:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور زمین میں اس کی گہرائی 178 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں