سوات،معمولی تکرار پر ملزمان نے گلہ کرنے والے معمرشخص کو قتل کردیا

جمعہ 4 فروری 2022 00:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2022ء) مینگورہ کے محلہ بنڑ میں معمولی تکرار پر ملزمان نے گلہ کرنے والے معمرشخص کو قتل کردیا ، بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔ملزمان جوائے واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ ا و تھانہ بنڑجاوید اقبال کے مطابق گذشتہ رات محلہ بنڑمیں خاتون کا راستہ روکنے پردروازے پر شکوہ کرنے جانے والے پنسٹھ سالہ فضل رحمن اوراس کے بیٹے محمد باچا پرملزم مہران ولد سلطان جمال اور اس کے بھائی( اسم نامعلوم )نے سیخ پاہوکر لاتوں اورمکوں کے وار کرکردئے اور فضل رحمن کو نالے میں گراکر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ بیٹا محمد باچا بھی لہولہان ہوگیا ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا ،ملزمان جائے واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں