ان ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گےجوامن نہیں چاہتے،تاجرشمالی وزیرستان

سب سےپہلےپاکستان ہےپاکستان ہےتوہم ہیں،ہمارےمسائل باہر سےنہیں آپس میں مل بیٹھ کرحل ہوںگے۔صدرمیران شاہ مارکیٹ محمد صدیق ودیگرکا جرگے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 اپریل 2018 20:11

ان ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گےجوامن نہیں چاہتے،تاجرشمالی وزیرستان
میران شاہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2018ء) : شمالی وزیرستان کی تاجربرادری نے کہا ہے کہ ان لوگوں کےہاتھوں میں نہیں کھیلیں گےجو امن کی بحالی نہیں چاہتے، ہمارے مسائل باہرسے نہیں آپس میں مل بیٹھ کرحل ہوںگے،سب سے پہلے پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے تاجروں کے مالی نقصان کے ازالے سے متعلق میرانشاہ میں جرگہ ہوا۔

جس میں متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے ازالےکیلئے بات چیت کی گئی۔ میرانشاہ جرگے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور،جی اوسی شمالی وزیرستان سمیت عسکری و سول حکام، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا، پولیٹیکل ایجنٹ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اورصدرانجمن تاجران اجمل بلوچ نے بھی شرکت کی۔ جرگے میں مالی نقصانات کے تخمینے کیلئے پولیٹیکل ایجنٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل ایجنٹ نے بتایا کہ کمیٹی میں متاثرہ دکاندار بھی شامل ہوں گے۔ میران شاہ اور میرعلی بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ دونوں کمیٹیاں مقررہ مدت میں دکانداروں کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گی۔عمائدین اورمشیران کےساتھ ملکرعلاقےکا امن بحال رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان کے ازالے تک کمیٹی ہفتہ واراجلاس منعقد کرے گی۔

تاجر رہنماء نے کہا کہ مقامی نوعیت کے مسائل ہیں اورریاست پاکستان کی سطح پر ہی حل ہوسکتے ہیں۔ ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں کھیلیں گے جو امن کی بحالی نہیں چاہتے۔ ہمارے مسائل باہرسے نہیں آپس میں مل بیٹھ کرحل ہوں گے۔ صدرمیران شاہ مارکیٹ محمد صدیق نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ اس موقع پرڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر تاجرمسائل کے حل کیلئے جرگہ ہوا۔

کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں ہے جو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے۔ قبائلیوں نے فورسز کیساتھ مل کرقیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ آپریشنزسے دہشتگردی ختم ہوئی۔ اب پہلے سےبہترماحول ملےگا۔ عوامی مسائل کاحل ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امن کو ملک دشمنوں کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں