ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پشاور، میران شاہ اور غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ

عوام کی میران شاہ بازار میں میڈیا سے امن کی بہتر صورتحال اور درپیش انتظامی مسائل پر گفتگو ،پاک فوج کی بحالی امن اور تعمیرو ترقی کے اقدامات کی تعریف

اتوار 27 جنوری 2019 20:20

ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پشاور، میران شاہ اور غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ
میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2019ء) ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پشاور، میران شاہ اور غلام خان بارڈر ٹرمینل کا دورہ کیا ،کمانڈر پشاور کور اور جی او سی شمالی وزیرستان سے ملاقات کی اور بریفنگ دی گئی۔ آپریشنز کے بعد میڈیا کی پہلی بار عوام سے براہ راست ملاقات ہے ۔

(جاری ہے)

عوام نے میران شاہ بازار میں میڈیا سے امن کی بہتر صورتحال اور درپیش انتظامی مسائل پر گفتگو کی اور پاک فوج کی بحالی امن اور تعمیرو ترقی کے اقدامات کو سراہا۔میڈیا نے بارڈر پر خاردار تار قائم کرنے کے مشکل کام کو سراہا۔ اس موقع پر میران شاہ بازار میں عوام نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔عوام نے میڈیا کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ پرامن شمالی وزیرستان تعمیروترقی کی طرف گامزن ہے ۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں