شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا‘قریبی نالے سے 5لاشیں برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 مئی 2019 12:18

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام
شوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 مئی۔2019ء) شمالی وزیرستان کی شوال وادی میں دہشت گردوں کے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کا ایک جوان شہیدہوگیا جبکہ سیم نالے سے 5لاشیں برآمد ہوئیں ہیں. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پرحملہ کردیا،چیک پوسٹ پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا.

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیاجبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا.

(جاری ہے)

دوسری جانب بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلومیٹر دور سے 5لاشیں برآمد ہوئیں ہیں،پانچوں لاشیں پاک فوج کی پٹرولنگ ٹیم کو سیم نالے سے ملی ہیں،ملنے والی لاشوں پرگولیوں کے نشانات ہیں.

ترجمان پاک فوج کے مطابق ،برآمد ہونےوالی لاشوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے. تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بنادیا ہے تاہم کارروائی کے دوران ایک اہلکار شہید ہوا ہے. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گردوں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ہے‘ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا.

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گشت کے دوران بویا کے علاقے میں واقع نالے سے گولیاں لگی 5 لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خار قمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے. واضح ہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید اور علی وزیر کی قیادت میں خار قمر چیک پوسٹ پر حملے میں 5 جوان زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والے تین افراد مارے گئے تھے.

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سمنگلی میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے. پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 4تھی، 2مارے گئے 2 فرار ہوگئے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، پولیس کی مزید نفری اور امدادی ٹیموں کو طلب کرلیاگیا.

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں