محسن داوڑ کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، ٹی ٹی پی کا مطالبہ دہرانے لگے

پاک فوج وزیرستان چھوڑ کر چلی جائے ، محسن داوڑ کا بی بی سی کوانٹرویو بی بی سی نے 6 ماہ میں 300 پاکستان مخالف رپورٹس چلائیں

بدھ 29 مئی 2019 22:56

محسن داوڑ کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، ٹی ٹی پی کا مطالبہ دہرانے لگے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2019ء) میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہونے والے محسن داوڑ نے انٹرنیشنل میڈیا سے پاک فوج کو وزیرستان سے چلے جانے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں پاک فوج کی خار کمر چیک پوسٹ پر حملہ کر کے فرار ہونے والے محسن داوڑ نے بدھ کے روز بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشتگردوں کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے ۔

جس کے بعد محسن داوڑ کی دل کی بات زبان پر آنے سے حقیقت عیاں ہو گئی ۔ واضح رہے کہ عالمی قوتوں کو فوج کی وزیرستان میں موجودگی پسند نہیں اس لئے عالمی قوتیں دوبارہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں بنانا چاہتی ہیں کیونکہ پاک فوج نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا ۔ اس کے علاوہ بی بی سی نے 6 ماہ میں 300 پاکستان کے مخالف رپورٹس چلائی ہیں ۔ ۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں