& شمالی وزیرستان ،تحصیل سپین وام کیلئے منظور شدہ زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں

ہسپتال کیلئے منظورشدہ 350 ملین کی خطیر رقم میں کرپشن کا انکشاف، سپین وام جرگہ کا تحقیقات کا مطالبہ

اتوار 16 فروری 2020 19:30

. میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام کیلئے منظور شدہ زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں ہسپتال کیلئے منظورشدہ 350 ملین کی خطیر رقم میں کرپشن کا انکشاف، سپین وام جرگہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا گزشتہ روز تحصیل سپین وام کے مشران کا ایک جرگہ منعقد ہوا جرگہ کے سرکردہ رہنماء اور پاکستان مسلم ن کے شمالی وزیرستان کے چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2013.

(جاری ہے)

14 کی اے ڈی پی میں تحصیل سپین جس کی آبادی ڈیڑھ لاکھ سے بھی زیادہ ہے کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہسپتال کی منظوری دی تھی جس کے لئے 350 ملین روپے کا فنڈ جاری کیا گیا تھا جس کے 6 سال مکمل ہوگئے مگر تاحال ہسپتال کی عمارت مکمل نہیں ہوئی جبکہ فیز ٹو کو مکمل طور پر ختم ہی کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک جتنی عمارت تعمیر ہوئی ہے اس میں ابھی سے دراڑیں پڑھ چکی ہیں اور عمارت ابھی سے کریک ہوگئی ہے ہمیں یہ پتہ نہیں کہ اب تک اس منصوبے پر کتنا فنڈ خرچ کیا جا چکا ہے اور کتنا کام مکمل ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز ہمارے علاقے میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے 3 خواتین دم توڑ کر مرجاتی ہے ڈیڑھ لاکھ کی آبادی کیلئے کوئی ڈاکٹر ہے نہ ہی دوسری سٹاف ہمیں مشکلات کا سامنا ہے مگر اب موجودہ حکومت کے نمائندے نامکمل عمارت پر سیاسی سکورنگ کیلئے افتتاح کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہسپتال کیلئے منظورشدہ فنڈ میں بے پناہ کرپشن ہوئی ہے لہذا جب تک قوم کو اب تک ہونے والے اور باقی تعمیراتی کام پر مطمئین نہیں کیا جاتا ہم کسی کو افتتاح نہیں کرنے دیں گے پہلے نیب سمیت دیگر احتسابی اداروں کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے انہوں نے کہا کہ قوم کو اعتماد میں لینے تک ہسپتال کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے گا اگر کسی نے افتتاح یا کوئی اور منصوبہ بنانے کی کوشش کی تو قوم بھی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں