زہر جان کوٹ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق

دیگر 10 زخمی افراد کو کوٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 2 جون 2020 17:01

زہر جان کوٹ میں مدرسے کی چھت گرنے سے 5 بچے جاں بحق
میر انشاہ ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 جون 2020ء ) میر انشاہ کے علاقے زہر جان کوٹ میں مدرسے کی چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرانشاہ کے علاقے میں مدرسے کی چھت گر جانے سے پانچ بچے جاں بحق ہو گئے ، چھت گرنے سے بچے ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ حادثہ پیش آنے  کے بعد ریسکیو کی سرگرمیوں کو تیزکیا گیااور زخمی افراد کو جلداز جلد ہسپتال منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے۔

جس کے بعد 10 زخمیوں کو ٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدرسے میں 15 سے زائد افراد موجود تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔ چھت گرنے کے بعد 5 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خیال رہے اس سے قبل فیصل آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق اور دو بہن بھائی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاندلیانوالہ کے علاقے میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ظہرے خاں، اس کی اہلیہ عذرا بی بی اور ایک بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کم سن بہن بھائی زخمی ہوئے ۔ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا ۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار  افسوس کیا  ہے‘وزیراعلیٰ کا جاں بحق  افراد کے لواحقین سے  دلی ہمدردی  واظہار تعزیت کی‘زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ 

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں