میرانشاہ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق

اتوار 13 مئی 2018 18:20

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 مئی2018ء) شمالی وزیر ستان میں میرانشاہ کے علاقے میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکے بیٹے سمیت2 افرادجاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میرانشاہ کے علاقے علی میر میں پیش آیا جس سے 2 افرادجاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افرادمیں سابق ایم این اے مولانامحمددین دارکابیٹابھی شامل ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں