شمالی وزیرستان کی قومی اسمبلی کی سیٹ عمران خان کو تحفے میں دیں گے، جاوید اقبا ل وزیر شمالی وزیرستان میں ہونے والی مردم شماری حقائق سے برعکس ہے،تحصیل داتہ خیل کی آبادی 1998کی مردم شماری میں ایک لاکھ دس ہزار جبکہ حالیہ مردم شماری میں 75000ہے،رہنما تحریک انصاف

اتوار 20 مئی 2018 23:10

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2018ء) شمالی وزیرستان این اے 48سے تحریک انصاف کے متوقع امیدواراوررہنما جاوید اقبا ل وزیر نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان کی قومی اسمبلی کی سیٹ عمران خان کو تحفے میں دیں گے ،علاقے کو ایک لمبے عرصے تک محروم رکھا گیا ہے جس کا ازالہ بہت ضروری ہے ۔شمالی وزیرستان میں ہونے والی مردم شماری حقائق سے برعکس ہے ،تحصیل شوال کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے جبکہ تحصیل داتہ خیل کی آباد 1998سے بھی کم ظاہر کی گئی ہے ۔

قبائلی صحافیوں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے شمالی وزیرستا ن سے تعلق رکھنے والے نوجوان سماجی کارکن و تحریک انصاف کے رہنما جاوید اقبال وزیر نے کہاہے کہ وہ حالیہ انتخابات 2108میں شمالی وزیرستا ن کے قومی اسمبلی کی سیٹ عمران خان کو تحفے میں دیں گے ،عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے وزیرستان لانگ مارچ کیا تھا ،ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کی اور اب وہ فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کرنا ان کے ایجنڈا کے نکا ت میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شمالی وزیرستان میں ہونے والی مردم شماری کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے تحصیل داتہ خیل کی آبادی 1998کی مردم شماری میں ایک لاکھ دس ہزار تھی جبکہ 2107میں ہونے والی مردم شماری 75000ہے ، جبکہ تحصیل شوال کو مردم شماری میں شامل ہی نہیں کیا گیاہے ،انہوں نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کے دوران ایف ڈی ایم کے ساتھ دس لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوئے جبکہ حالیہ مردم شماری میں شمالی وزیرستان کی کل آبادی 54300 ظاہر کی گئی ہے جو کہ حقائق کے برعکس ہے ۔

جاوید اقبال وزیر نے کہا کہ کسی علاقے کے مستقبل کی منصوبہ بندی ،ان کے لئے ترقیاتی فنڈ وغیرہ کی فراہمی مردم شماری سے کی جاتی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں ہونے والی مردم شماری میں ایک تہائی آباد ی ظاہر کی گئی ہے جو کہ سراسر نا انصافی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ میں نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے اور امید ہے کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا ۔ -05-18/--244

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں