عمران خان نے شمالی وزیرستان سے دھاندلی میں ملوث شخص کو ٹکٹ دیکر تحریک انصاف کے کارکنوں کومایوس کیا ،جاویدا قبال وزیر

عوام کو یہ دیکھنا ہے سابقہ اداوار میں کس امیدوار نے قوم وعلاقے کے مسائل میں دلچسپی لی ہے،عوام 25جولائی کو کولر کے نشان پر مہر لگا کرپر امن اور تعلیم یافتہ شمالی وزیرستان بنانے میں میرا ساتھ دیںگے،آزاد امیداور اے این 48شمالی وزیرستان

جمعرات 19 جولائی 2018 23:33

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) شمالی وزیرستان این اے 48 سے آزاد امیدوار جاوید اقبال وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے شمالی وزیرستان سے دھاندلی میں ملوث شخص کو ٹکٹ دیکر تحریک انصاف کے کارکنوں کومایوس کیا۔ 2014 میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے 126 دنوں کا دھرنا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف دیا تھاجبکہ عمران خان ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جو کہ بضابطہ دھاندلی میں ملوث تھا۔

انہوں نے کہا کہ کہ دھاندلی کی ویڈیوز ریکارڈ پر موجود ہیں اور قومی میڈیا پر چل چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ امیدوار کو ٹکٹ دینا تحریک انصاف کے 22 سالہ جدوجہد کی نفی ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے جاوید اقبال وزیر نے کہا کہ وہ اپنے ضمیر کے اور تحریک انصاف کے نظریے کے مطابق ووٹ ڈالیں اور دھاندلی کے ماہروں کو رد کریں۔

(جاری ہے)

رزمک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید اقبال وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کاحق، ان کی آزادی اور ان کے مفادات کا تحفظ ان کے ووٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو دیکھنا چاہیئے کہ کس امیدوار نے قومی مسائل پر آواز اٹھائی، کس نے مسائل کو حل کرنے کی انتھک کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے میں ہرکوئی آزاد ہے لیکن ووٹر کو یہ دیکھنا ہے سابقہ اداوار میں کس امیدوار نے قوم وعلاقے کے مسائل میں دلچسپی لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرے منشور کے اہم نقاط میں تعلیم، امن اومان کی بحالی اور اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کوہر قسم کے نقصانات کامعاوضہ شامل ہیں۔ جاوید اقبال وزیر نے مذید کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ عوام 25 جولائی کو کولر کے نشان پر مہر لگا کر امن سے بھرپور تعلیم یافتہ اور ترقیافتہ شمالی وزیرستان بنانے میں میرا ساتھ دیںگے۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں