میرپورماتھیلو ، عدالت میں پیشی پر آنے والے دو گروپوں میں مسلح جھگڑا ،10افراد شدید زخمی

ہفتہ 26 مارچ 2022 00:48

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2022ء) عدالت میں پیشی پر آنے والے چھجن برادری کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر مسلح جھگڑا ہونے کے نتیجے میں 10افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کی عدالت میں پیشی پر آنے والے چھجن برادری کے دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے مختیار چھجن، مور چھجن، بابر چھجن، زمان چھجن، اللہ ڈتو چھجن، ذوالفقار چھجن، محمد عظیم چھجن سمیت 10افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو رکشہ میں اسپتال منتقل کیا گیا، آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، اس موقع پر مور چھجن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم میرپور ماتھیلو عدالت آئے تھے جہاں پر اللہ ڈتو چھجن والوں نے حملہ کیا ہے اور ہمارے لوگوں کو زخمی کیا ہے، دوسری جانب اللہ ڈتو چھجن نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال قبل رشتہ کے تنازع پر جھگڑا ہوا ہے جس پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں