مسلسل تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود بھی میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالبعلم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب

ہفتہ 22 اگست 2015 16:51

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اگست۔2015ء)مسلسل تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود بھی میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالبعلم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ، تمام سند ھ کی طرح جھڈو میں بھی سرکاری اسکولوں کی تعلیم کو نہ صرف گری ہوئی نظروں سے دیکھاجاتا ہے بلکہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے مگر چند روز قبل میٹرک کے آنے والے رزلٹ نے شہریوں کو حیران اور پرائیوئٹ اسکولوں کو پریشان کردیا ، سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق جھڈو کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے سندیپ کمارولد کرشن مہیشوری نے 731 مارکس حاصل کر کے جھڈو تعلقہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسرے نمبر پر راشد منہاس اسکول کے اظہر علی ولد نظر محمد رند نے 725 مارکس حاصل کئے، تیسرے نمبر پر اقر اسکول رام چند ولد روشن اور نریش کمار ولد چندو گجراتی نے 724 مارکس حاصل کئے جبکہ فیمیل میں سب سے پہلی پوزیشن اقراء اسکول کی طلباء حافظہ عریبیہ بنت محمد عمر خان نے حاصل کی ، اس کے علاوہ کریسنٹ اسکول کا رزلٹ بھی شاندار رہا جس میں تمام طلباء وطالبات اے ون اور اے گریڈ میں پاس ہوئے کریسنٹ اسکول میں میٹرک کے 23 طالبعلموں میں11 اے ون اور 12 اے گریڈ میں رہیں ، ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں اے ون گریڈ صرف ایک طلباء نے حاصل کیا جبکہ اے گریڈ میں 34 طالبات پاس ہوئیں ، راشد منہاس اسکول کے 21 طالبعلم اے ون اور 42 طالبعلم اے گریڈ میں پاس ہوئے ، اقراء پبلک اسکول کے 26 اے ون میں اور 60 طالبعلم اے گریڈ میں پاس ہوئے ، جبکہ گورنمنٹ بوائز اسکول کے 12 اے ون،11 اے گریڈ میں پاس ہوئے لیکن گورنمانٹ بوائز اسکول کے طالبعلموں کے ساتھ ایک زیادتی بھی ہوئی کہ سندھی میڈیم کے ایک سوطالبعلموں کو ریاضی میں فیل کردیا گیا اگرچہ اس کے مارکس شامل کئے جاتے تو ہائی اسکول کے طالبعلموں میں اے ون اور اے گریڈ کی تعداد ایک سو سے بھی زیادہ ہوتی ، گورنمنٹ ہائی اسکول کے بہترین رزلٹ آنے پر جھڈو کے شہریوں کو ایک طرف تو حیرانگی ہوئی کہ سرکاری اسکول کی تعلیم پرائیوئٹ اسکولوں سے بہتر ہے تو دوسری جانب شہریوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد بخش سموں ، ایف اے محمد رفیق ، قابل ٹیچروں ضیاء الحق ، محمد آصف، ریاض منگی ، محمد داؤد ، سریش کمار، محمد طاہر،خالد محمود ، چیلا رام سمیت دیگر کو خراج تحسین پیش کیا ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں