شعیب ثانیہ شادی پرجوئے کا بازار گرم ،پولیس نے جوئے کے مختلف اڈوں پر چھاپے مار کر سٹے کھیلنے والے20جواری گرفتارکرلئے

اتوار 11 اپریل 2010 11:42

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔11اپریل ۔2010ء) شعیب ملک اور ثانیہ کی شادی نے جہان خوشیوں کے رنگ بکھیرے ہیں وہی سٹے اور جوے کا بازار بھی گرم ہو گیا۔ میر پور خاص میں پولیس نے جوے کے مختلف اڈوں پر چھاپے مار کر ثانیہ اور شعیب کی شادی پر سٹے کھیلنے والے بیس جواری گرفتارکرلئے۔ ٹاون پولیس نے ہیر آباد، مہاجر کالونی اور دیگر علاقوں میں جوے کے اڈوں پر چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ثانیہ اور شعیب ملک کی شادی پر سٹہ کھیلنے والے بیس جواری گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور ایک درجن سے زائد موبائل فون برآمد کرلئے۔پولیس نے جوا ایکٹ کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا۔ لیکن گرفتاریوں کے کچھ ہی دیر بعد دو سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پانچ گھنٹے تک حوالات میں رکھنے کے بعد پولیس نے خفیہ ڈیل کے بعد جواریوں کو رہا کردیا۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں