عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنا ضروری ہے ، ایس ایس پی میرپورخاص

پولیس افسران کے عوام اور پولیس کے درمیاں مثبت تعلقات اور دوستی کا رشتہ بنانے کی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات کے دورے

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:20

میرپورخاص۔07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) عوام اور پولیس کے درمیاں مثبت تعلقات اور دوستی کا رشتہ بنانے اورقیام امن کے حوالے سے آئی جی سندھ پولیس کی جاری مہم کے سلسلہ میںا یس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، اے ایس پی عمران مرزا نے مختلف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ اوز اور لیڈی پولیس ا اہلکاروں کے ساتھ لال مندر میں جاکر ہندو برادری کی مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کی اور پولیس کے مکمل تعاون اور امن بھائی چارے کا پیغام دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازان اے ایس پی عمران مرزا مدینہ مسجد میں جاکر خطیب مدینہ مسجد مولانہ حفیظ الرحمٰن فیض اور دیگر علماء سے بھی ملاقات کی ،اے ایس پی مکہ مسجد میں جاکر علماء اور نمازیوں سے کھل مل گئے، اس کے علاوہ سکولوں کے بھی دورے کئے اور طلباء و طالبات کو لیکچرز دئیے۔طالبات کو پولیس سہولت سینٹر، 15 مددگار بیس اور وومن ایند چلڈرن پولیس اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات و ڈیسک کے بارے میں بتایا گیا اور خواتین کو روزمرہ کی زندگی، دفتر اور سکول میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے سدباب کے بارے میں بتایا گیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قیام امن کیلئے عوام اور پولیس کے درمیان رشتے کو مضبوط بنانے کیساتھ اعتماد کو بحال کرنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں