میرپورخاص ،کراچی سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گینگ کے تین افراد گرفتار

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ او فرمان اگھیم نے ناکہ بندی توڑ کر فرار ہونے والی سوک کار H 9518 کو حراست میں لیکر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان فدا حسین، حیدر علی، پرویز حسین شیرازی جعفری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے کیش رقم اسلح بر آمد کرلیا گیا ۔ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او کوٹ غلام محمد فرمان اگھیم کو مبارک باد دی ہی.ایس ایس پی نے اے پی پی کو بتایا کہ مزکورہ ملزمان کراچی سے میرپورخاص ضلعی اور ڈو یژن میں پیسے ڈبل کرنے کے فراڈ ، لوٹ مار کرنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں