میرپورخاص، عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر جوابدار کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعرات 17 جنوری 2019 16:00

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے پولیس اھلکار اطہر علی انڑ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور ناجائز اسلح رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی پھنور کو قتل کے کیس میں عمر قید اور ایک لاکھ کا جرمانہ دینے اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس میں تین سال قید اور بیس ہزار جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

مجرم جرمانہ نہ ادا کرنے کی صورت میں مزید قید بگھتے گا۔ اس کیس میں مجرم ساجد عرف آتش کو پہلے ہی عمر قید اور جرمانہ کی سزا لگ چکی ہے جبکہ مجرم عمران علی پھنور اس کیس میں مفرور ہونے کے بعد اشتہاری ہوگیا تھا، مجرم کو ڈیڈھ ماھ قبل محمود آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ 28 اگست2014 کو محمود آباد تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار اطہر انڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی پولیس اہلکار اظہر انڑ کی مدعیت میں محمود آباد تھانے میں درج کرائی تھی۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں