رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاھ کا سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ

اتوار 20 جنوری 2019 18:20

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاھ نے سول ہسپتال میرپورخاص کا دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ، دل کا وارڈ، سرجیکل وارڈ، بچوں کے وارڈ، کڈنی وارڈ سمیت سول ہسپتال کی لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے حال احوالپوچھا۔سید ذوالفقار علی شاھ کو نئے تعینات ہونے والے سول سرجن سول ڈاکٹر اکرم سلطان نے تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاھ نے سول ہسپتال کی انتظامیہ اور اسٹاف کو سختی سے ہدایات کی کہ مریضوں کا مکمل علاج ادویات کی فراہمی اور داخل مریضوں کو بہترین کھانہ اور ناشتہ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میرپورخاص میں جلدہی دل کے امراض کا جدید ہسپتال نیشنل انسٹیوٹ آف کارڈیو وسکولر ڈیزیز ( این آٰئی سی وی ایچ ڈی) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ کسی بھی قسم کے حکومتی معاملات پر وہ انکے ساتھ ہیں۔اس موقع پر پی پی پی اطلاعات سیکریٹری میرپورخاص عبدالسلام میمن نیاز پٹھان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں