بہاولپور کے نوجوان نے 7 من سے زائد وزن والا قرآن شریف کا نسخہ تیا رکر لیا

ہفتہ 22 دسمبر 2012 19:43

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22دسمبر۔ 2012ء)بہاولپور کے رہائشی نوجوان محمد ساجد ملک نے سات من سے زائد وزن رکھنے والہ قرآن شریف تیا رکر لیا۔ قرآن شریف کو میرپورخاص مسجد شریف بھار مدینہ میں دیدار کروایا گیا۔ جبکہ شہر کی مختلف مساجد میں سات من سے زائد وزن والے قرآن شریف کا دیدار کروایا گیا۔ قرآن شریف تحریر کرنے والے نوجوان ملک ساجد کے بھائی محمد طارق ملک نے ایوان صحافت کی ٹیم کو بتایا۔

(جاری ہے)

کہ انکا بھائی ساجد ایک اور قرآن شریف تحریر کر رہا ہے۔ جو دو تین ماھ میں تیار ہوجائے گا جس کا وزن بارہ من کہ قریب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن شریف کو تحریر کرنے مین 5 ماھ 12دن لگے۔ قرآن شریف کو 1499صحفات پر تحریر کیا گیا ہے۔ جبکے لمبائی چار فٹ چوڑائی تین فٹ ہے۔ دوسری جانب اس نایا ب قرآن شریف کے نسخے کا دیدار کرنے والے بوڑھے، مرد، بچوں نے صحافیوں سے بات چیت میں قرآن شریف کو لکھنے والے شخص محمد ساجد ملک کو خراج تحسین پیش کیا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں