میرپورخاص،کنری میں کوئٹہ سانحے کے خلاف احتجاجی ریلی پر فائرنگ، 6مظا ہرین زخمی

اتوار 13 جنوری 2013 20:27

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جنوری۔2013ء) کنری میں کوئٹہ سانحے کے خلاف احتجاجی ریلی پر فائرنگ، 6مظاھرین ولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، شہر میں اس وقع کے خلاف شدید کشیدگی پھیل گئی پولیس نے ایک درجن سے زائد جماعت وحدت المسلمین کے ایک درجن سے زائد کارکنان کو گرفتا کرلیا۔

(جاری ہے)

اس وقع کے خلاف جماعت وحدت المسلمین کے درجنوں کارکنان نے کنری پولیس اسٹیشن کا گھہراؤ کرلیا۔ پولیس نے گرفتا ر افراد کو احتجاج کے بعد رہا کرلیا۔ دوسری جانب زخمی افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ کنری پولیس کے مطابق ریلی پر فائرنگ دو افراد نے کی جن کو گرفتا ر کرنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں