ہم اخبار فروشان یکجہتی کے منصوبے کے تحت نکلے ہیں، اور ملک کے تما م شہروں کا دورہ کررہے ہیں، صدر اخبار فروش یونین چوہدری اشرف

اتوار 29 ستمبر 2019 20:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) اخبار فروش یونین اسلام آباد کے صدر چوہدری محمد اشرف، آل اخبار فروش فیڈریشن پنجاب کے نائب صدر اور جنرل سکریٹری اخبار فروش یونین راولپنڈی عقیل عباسی ، جوائنٹ سکریٹری سردار حنیف عباسی اور اخبارمارکیٹ میڈیا سینٹر اسلام آباد کے منیجر حبیب الرحمن میرپورخاص پریس کلب کا دورہ کیا اور صدر پریس کلب راشد سلیم سمیت دوسرے ممبران سے ملاقات کی، اس موقع پر اخبار فروش یونین کے صدر ایوب مہر، صحافی نذیر پنہور، شوکت پنہور، واحد حسین پہلوانی، امجد کاظمی، عاطف بلوچ اور عبدالجبار بھی موجود تھے ، اس موقع پر چوہدری محمد اشرف ، عقیل عباسی، سردار حنیف عباسی اور حبیب الرحمن نے کہا کہ ہم اخبار فروشان یکجہتی کے منصوبے کے تحت نکلے ہیں، اور ملک کے تما م شہروں کا دورہ کررہے ہیں، اور اخبار انڈسٹری میں آنے والے مسائل بابت حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا گوادر میں صرف ایک اخبار جاتا تھا ہمارے دوسرے کے بعد نئے ایجنٹ تیار کیے ہیں،اور ہماری کوشش ہے کہ وہاں پر جلد ہی تمام اخبارات پہنچ جائیں، ہم اپنے قائد اور آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات چیئرمین ٹکا خان کی قیادت میں ساتھ ساتھ ہیں ، اس موقع پر اخبار فروش رہنما میرپورخاص پریس کلب کے صدر راشد سلیم نے کہا اخبار فروش یونین کے لیے میرپورخاص میں آفس کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بات کریں ، جس پر راشد سلیم نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ اخبار فروش یونین کے مسائل حل کرانے میں بھرپور کوشش کریں گے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں