وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بارے میں جتنا اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت کامیاب اور مفید رہا، آفتاب قریشی

پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی ذہانت قابلیت سے دنیا میں پاکستان کا موقف بہترین انداز پیش کیا

اتوار 29 ستمبر 2019 20:45

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) میرپورخاص پی ٹی آئی رہنما آفتاب قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بارے میں جتنا اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت کامیاب اور مفید رہاہے ،امریکا میں اپنے ایک ہفتے کے دورے میں 70 کے لگ بھگ ملاقاتیں کی 50 میٹنگز کی ،کل ملا کر وزیراعظم عمران خان نے 120 ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں تھنک ٹینک، ایڈیٹوریل بورڈ سمیت دیگر ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران 25 سے 30 ہزار لوگ یو این اسمبلی کے باہر موجود تھے، 72 سالہ تاریخ میں اتنا بڑا اجتماع نیو یارک میں دیکھنے میں نہیں آیا، اس وقت 65ء والا جذبہ عوام میں دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی عمران خان نے عالمی ادارے پر کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لینے پر بھرپور زور دیا ہے انکا کہنا تھا کہ وہ عمران خان نے عالمی برادری کو جموں و کشمیر کے حل میں مدد اور انسانی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے، جنرل اسمبلی کے 74 واں اجلاس میں پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی ذہانت قابلیت سے دنیا میں پاکستان کا موقف بہترین انداز پیش کیا جس کے انشااللہ دور رس نتایج پورے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں نظر آئینگے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں