خفیہ اطلاع پر میرپورخاص پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کے کارندے کنو گرفتارکرلیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 20:00

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) خفیہ اطلاع پر میرپورخاص پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی گروہ کا کارندہ گرفتار چوری کی ہوئی کار تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا میرپورخاص میں ایس ایس پی جاوید بلوچ کی ہدایت پر جرایم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کی جاری ہیں، تعلقہ تھانے کے ایس ایچ او غلام سرور خاصخیلی اور سی آئی اے انچارج غلام حسین نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دولت لغاری سے ملزم میرواہ کا رہائشی بابر جٹ کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے چھینی ہوئی کار برآمد کر لی اس حوالے سے ایس ایچ او غلام سرور نے بتایا کہ دو ملزمان محمد انس جسکا تعلق لیاری کراچی سے جبکہ محراب پور کا رہائشی امجد آرائیں کے خلاف بھی کار کے مالک عبدالعزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جاریے ہیںگرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں