میرپورخاص،خاصخیلی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ،گیارہ افراد شدید زخمی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:55

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پلاٹ کے تنازعے پر خاصخیلی برادری کے دو گروہوں میں تصادم گیارہ افراد شدید زخمی ہو گئے، سول ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

میرپورخاص کے نواحی علاقے کھان کے نزدیکی گاؤں ابھایو مہر میں پلاٹ کی تعمیرات کے کام میں جھگڑے کی نتیجے میں ایک دوسرے پر کلہاڑہوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے ان میں سے دو افراد حنیف اور غلام قادر کو تشویشناک حالت میں حید رآباد ریفر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے کھان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او انسپکٹر نور محمد شر نے بتایا ہے کہ پلاٹ کو تنازعہ کی وجہ بتایا جارہا ہے حملہ آور اور زخمی ایک ہی خاصخیلی برادری سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ باقی حقیقت مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش میں واضع ہو گی اور جلد ملزمان کو حراست میں لے لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں