حضرت امام حسن حسینؓ کے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

ْ میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسن حسین کے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور اہل بیت نے دین نے بقاء اور سربلندی کیلئے قربانیاں دیں جو ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس موقع پرایس ایس پی جاوید بلوچ،ایس ایس پی اسپیشل برانچ عاشق بوزدار،میجر بندہ خیل چھورکینٹ نے چہلم کے موقع پر ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امن و امان برقراررکھنے کیلئے ایس ایس پی آفس،اسسٹنٹ کمشنرز دفاترمیں کنٹرول قائم کئے جائیں اجلاس میں سول سرجن ڈاکٹر طاہر کلیار اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ چہلم کے موقع پر ایمبولینس مہیا کی جائیں سول ہسپتال،بنیادی صحت مراکزمیں ڈاکٹروں،اسٹاف اور ادویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور پی پی ایچ آئی کے افسران کو ہدایت کہ چہلم کے روز محکمہ صحت سے مکمل تعاون کریں ڈپٹی کمشنر نے چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی ستھرائی کرائی جائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے را ستوں پر پیچ ورک کیا جائے ایکسین حیسکومختیار شاہ کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوسوں کے مقامات پربجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں سید ضیا الحسن کاظمی، سید ضیا حیدر نقوی، واحد پہلوانی، حمزہ نقوی،ثاقب کاظمی، دیگر علمائ کرام اور افسران بڑی تعدا د میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں