سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن وافر مقدار میں دستیاب ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:15

میرپورخاص۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن وافر مقدار میں دستیاب ہیں اس حوالے سے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں آنے والے متاثرہ مریضوں کوبروقت مطلوبہ انجکشن لگائے جارہے ہیں نیوز چینل پر چلنے والی خبرکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو ایک مریض محمد اکرم ولد فجر علی سکنہ حیدری محلہ میرواہ گورچانی کو کتے کے کاٹنے کی وجہ سے دیہی صحت مرکز میرواہ گورچانی میں شام کی شفٹ میں شدید زخمی حالت میں لایا گیاجس کو فوری طور پر ویکسین اور علاج فراہم کیا گیا لیکن زخم گہرے ہونے کی وجہ سے مزید بہتر علاج کیلئے لمس حیدرآباد ریفر کیا گیا اس طرح مذکور ہ مریض کو 7اکتوبر کو اے آر وی کا دوسراڈوزانجکشن لگایا گیا ڈی ایچ او نے مزیدکہا کہ ا میرواہ گورچانی صحت مرکز میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکیسن موجود ہیں اس سلسلے میں کتے کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی کمی کا مسئلہ درپیش نہیں ہے اس لئے نیوز چینل پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں