سیشن کورٹ میر پورخاص کے حکم پر جھڈو پولیس کا یونین کونسل روشن آباد کے زمیندار زاہد بھرگڑی کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ،33 کسان بازیاب

منگل 18 اگست 2015 16:49

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سیشن کورٹ میر پورخاص کے حکم پر جھڈو پولیس کا یونین کونسل روشن آباد کے زمیندار زاہد بھرگڑی کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ،33 کسان بازیاب ،عدالت پیشی پر جج نے کسانوں کا آزاد کردیا ، جھڈو پولیس نے ایس ایچ او شاہنواز خاصخیلی کی سربراہی میں زمیندار زاہد بھرگڑی کی مبینہ جیل پر چھاپہ مارا جس کی تفصیل بتاتے ہوئے ایس ایچ او شاہنواز خاصخیلی نے بتایا کہ دودو بھیل نامی کسان نے ہمیں سیشن کورٹ میر پور خاص کا لیٹر دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ہم نے روشن آباد کے گاؤں میں چھاپہ مارکر زاہد بھرگڑی کی مبینہ جوٴنجی جیل سے تئینتس کسان بازیاب کروائے جن میں نو مرد ، نو خواتین اور پندرہ بچے شامل ہیں ، تمام کسانوں کو ہم نے سیشن کورٹ میر پور خاص میں پیش کیا جہاں محترم جج نے ان کی فریاد سنتے ہوئے انہیں آزاد کیاا ور مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دی ،دوسری جانب زمیندار زاہد بھرگڑی کے منیجر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری کوئی بھی نجی جیل نہیں ہے کسانوں پر لاکھوں روپے قرض ہے جسے ہڑپ کرنے کے لئے کسانوں نے یہ جھوٹا ڈرامہ رچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں